لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے ڈی آئی جی شارق جمال کی ہلاکت کے معاملے میں مقتول کے ساتھ تعینات پولیس ملازم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق صغیر نامی کانسٹیبل ڈی آئی جی شارق جمال کے ساتھ تعینات تھا، صغیر مقدمے میں نامزد ہے اسے تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی کو ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے، تین ماہ بعد قتل کا مقدمہ سات نامزد ملزمان کیخلاف درج ہوا ہے۔