پولیس نے منشیات فروش کو 2 کلو کرسٹل آئس سمیت گرفتار کر لیا

Published On 17 November,2023 09:53 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) بلدیہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس ڈیلر کو 2 کلو کرسٹل آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ آئس ڈیلر بخت منیر پٹھان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو جان لیوا کرسٹل آئس برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران برآمد آئس سپلائی کیلئے لے کر جانے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار آئس ڈیلر کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے  گا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بلدیہ پولیس نے گرفتار آئس ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔