حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم باپ سمیت گرفتار

Published On 06 December,2023 05:22 pm

پسرور: (دنیا نیوز) پولیس نے بڈیانہ میں حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم اور اس کے باپ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شاہد کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی، مقتولہ نے ملزم کے خلاف عدالت میں کیس بھی کر رکھا تھا۔

عدالت سے واپسی پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا، مقتولہ حاملہ تھی جسے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد شاہد نامی ملزم فرار ہو گیا تھا۔