کندیاں: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے دن کی روشنی میں تاجر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ پپلاں کے علاقے حافظ والا بازار میں پیش آیا، حافظ والا کا رہائشی تاجر غلام محی الدین اپنی کپڑے کی دکان پر بیٹھا تھا جب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پپلاں منتقل کر دیا۔