گوجرانوالہ: ایک روز قبل اغوا ہونے والا 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

Published On 16 December,2023 10:52 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک روز قبل اغوا ہونے والا 9 سالہ بچہ قتل کر دیا گیا، ملزموں نے 9 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے، 9 سالہ تغذل کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

مقتول تغذل گزشتہ روز گھر سے پڑھنے کے لئے گیا تھا، ملزموں نے زیادتی کے بعد بچے کو قتل کر دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔