کندھ کوٹ: دو گروپوں میں دشمنی 12 انسانی جانیں کھا گئی

Published On 14 December,2023 07:57 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں غوث بخش ڈومکی میں ڈومکی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان پیش آیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں مسلسل کشیدگی کے باعث وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی، واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا جس میں اب تک ایک درجن سے زائد افراد جانیں گنوا چکے ہیں۔