سلامت پورہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

Published On 16 December,2023 11:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں مہندی کی رسم سے واپس آنے والی کار پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

کار سوار دو خواتین اور مردوں پر نامعلوم ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کی، عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون کو ملزم نے گاڑی سے باہر نکال کر دوبارہ فائرنگ کی اور ٹھوکریں بھی ماریں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔