خان پور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 40 سالہ شخص جاں بحق

Published On 21 December,2023 06:02 pm

خان پور: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں ہونے والے خونی جھگڑے میں گولی لگنے سے 40 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سہجہ کی حدود بستی چاکی والا میں پیش آیا، مقتول کی شناخت ملوک حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق شخص کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔