کراچی: مختلف مقامات پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Published On 20 December,2023 08:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن 13 نمبر میں پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے فوری قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔