کراچی: (دنیا نیوز) صدیق آباد میں نشئی ملزم نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنی 55 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بیوہ تھی اور اس کی کوئی اولاد نہ تھی، کلثوم بی بی اور اس کا بھائی کرائے کے مکان میں اکیلے رہتے تھے جبکہ ان کی تین بہنیں اور ایک بھائی علیحدہ رہتے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور نشے کیلئے اپنی بہن سے پیسے مانگتا تھا، پیسے نہ ملنے پر اس نے بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم نعیم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔