قصور: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے سگے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ کنگن پور کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کا اپنے ماموں کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا، مقتول اعظم بھینسوں کو چارہ ڈالنے گیا تو گھات لگائے بیٹھے بھانجوں نے اسے کلہاڑیوں سے کاٹ دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اپنے ماموں کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتول اعظم دو بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔