کوئٹہ: (دنیا نیوز) بالاچ مولا بخش کیس میں چیئرمین فیکٹ فائنڈنگ انکوائری نے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن قائم کر دیا۔
بالاچ مولابخش کیس نے 26 دسمبر 2023ء کو دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ، ایس ایس پی گوادر اور ڈی آئی جی آپریشنز بلوچستان کو مقرر کردیا گیا، کیچ اور گوادر سے آن لائن شرکت کرنے والے شرکاء کے لئے متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ زوم آئی ڈی بھی شیئر کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی ہدایات پر بالاچ مولا بخش کے قتل کی ’فیکٹ فائنڈنگ انکوائری‘ کے حوالے سے کمیٹی کا پہلا اجلاس 19 دسمبر 2023ء کو منعقد ہوا تھا، اجلاس میں کیچ میں رونما ہونے والے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات کا جائزہ لیا گیا تھا۔