شکارپور: مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری بیٹے سمیت جاں بحق

Published On 25 December,2023 06:28 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں مومن ودھیو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر باپ، بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈو تھانے کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق باپ، بیٹے کی شناخت بالترتیب گلزار اور دیدار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔