علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) محلہ چراغ آباد میں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات نے اہل علاقہ کو خوفزدہ کر دیا، ڈاکو 60 سالہ بیوہ خاتون کو قتل کر کے اس کی جمع پونجی لے اڑے۔
ذرائع کے مطابق محلہ چراغ آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے 60 سالہ بیوہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا، سفاک ملزمان نے واردات کے دوران بیوہ خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا دبا کے قتل کیا۔
نا معلوم ملزمان نے اندر گھس کر بیوہ خاتون کے گھر کی تلاشی لی اور جمع پونجی لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔