پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، 2 افرد زخمی

Published On 27 December,2023 08:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) داؤدزئی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے میٹرک کے طالب علم کو قتل کر ڈالا جبکہ واقعہ میں دو افرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کا شکار بننے والے طالب علم کے 2 ماموں زاد بھائی واقعہ میں زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دانش موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول طالب علم کے ماموں زاد بھائی آئی سی یو میں ہیں، وقوعہ کے قریب ایک اور شخص بھی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے، دونوں واقعات کی اصل محرکات جلد معلوم ہو جائیں گے۔