کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 04 January,2024 05:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پہلا مبینہ پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں داؤد چورنگی کے قریب ہوا جہاں واردات کی نیت سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا ان سے آمنا سامنا ہو گیا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کلفٹن کی جناح کالونی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے دونوں کو تھانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔