پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں، تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئیں۔