خانپور: (دنیانیوز) خانپورمہر میں 2 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر حملہ کرکے اس کی 2 بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان محمد حنیف کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے والد غلام محمد سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ نوجوان اور لڑکی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
نوجوان کے والد غلام محمد مہر کا کہنا ہے کہ ابڑا برادری کے مسلح افراد نے حملہ کیا اور ہماری دو بیٹیوں کو اٹھا کر لے گئے۔