گمبٹ: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 06 January,2024 01:47 am

گمبٹ: (دنیا نیوز) گمبٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے۔

ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ گمبٹ کے علاقے پپری پوليس چوکی پر کیا گیا، ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا اور اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے، دونوں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، پولیس کے مطابق حملے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔