کلورکوٹ: (دنیانیوز) کلورکوٹ کے علاقہ ڈیرہ چراغ خیلاں والا میں رشتہ کا تنازع دو نوجوانوں کی جان لے گیا ۔
پولیس کے مطابق رشتہ کے تنازع پر سمیع اللہ نامی نوجوان نے ماجد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس پر مقتول ماجد کے بھائی ساجد نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی کے قاتل سمیع اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ملزم ساجد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔