کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 January,2024 02:44 pm

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے منوں گوٹھ پرانی سبزی منڈی کےقریب  4مشکوک افرادکوروکا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، سہیل عرف بابا کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سےدو 30 بور پسٹل لوڈ، 3 میگزین بمعہ زندہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے، زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ضلع ایسٹ میں 100 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔