اے این ایف کی کارروائیاں ،12کلومنشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Published On 06 January,2024 10:36 am

کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 5 کارروائیوں کےدوران12 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، کراچی اورلاہورمیں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 9 کلو 510گرام آئس،2 کلو400گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیوں میں 150 گرام ویڈ،90 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔