پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں خواتین اور کم عمر بچوں کی جبری شادیوں سے متعلق پولیس کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 ، پشاور میں خواتین اور بچوں کی جبری شادیوں کی 53 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ، 50 کیسز میں ملزمان کےخلاف کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں کی جبری شادی میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 35 خواتین اور 18 کم عمر بچوں کی جبری شادیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اغواء کرکے ان کی جبری شادیاں کی گئیں، جبری شادی کی متاثرہ 16خواتین اور 11 بچیوں کو شیلٹر ہومز منتقل کیا گیا۔