کرم :( دنیانیوز) ضلع کرم صدہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر کرم نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چلاس میں بھی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔