حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حیدر آباد کے علاقے تھانہ مارکیٹ کی حدود میں کالی موری کے قریب مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث ہے جسے تھانے منتقل کر دیا گیا۔