اے این ایف کی کارروائیاں، 75کلوگرام منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 08 January,2024 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی ، ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

ایک اور کارروائی میں شاہدرہ لاہور سے 60 کلو چرس اور 2.5 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خار بارڈر، باجوڑ کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلو چرس برآمدکی گئی، پشاور میں موٹر سائیکل سوار سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکےملزم گرفتارکیے گئے جبکہ پشاور موڑ راولپنڈی میں ملزم سے 500عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمدکی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔