گمبٹ: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ لیا

Published On 09 January,2024 05:21 am

گمبٹ: (دنیا نیوز) گمبٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ کے شہر خیرپور کے علاقے گمبٹ میں واقع کالا پل پر مبینہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔