کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 09 January,2024 05:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کیلئے پہنچی تو ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے تھانے منتقل کر تفتیش شروع کر دی۔