منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ ظہور اور 60 سالہ غضنفر شامل ہیں، دونوں بھائی 44 چک دارہ میں بیٹھے تھے، ملزموں نے گولیاں مار دیں، مقتولین کی ملزموں کے ساتھ دیرینہ دشمنی بتائی گئی ہے۔
پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال ملکوال منتقل کرکے ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کر دی۔