دینہ: (دنیا نیوز) ایکسائز انسپکٹر سے 11 کلو 270 گرام چرس اور 7 کلو 560 گرام افیون برآمد ہو گئی۔
انسپکٹر جنید سمیت 5 سرکاری و پرائیویٹ ملازمین پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق جنید نامی ایکسائز انسپکٹر نے ساتھی ملازمین سے مل کر سوہاوہ ٹول پلازہ سے بھاری منشیات سمیت کار سوار سمگلرز کو پکڑا تھا۔
بھاری ڈیل پر لاہور کے رہائشی مرد و خاتون سمگلرز کو چھوڑ کر منشیات آپس میں بانٹ لی، ایکسائز انسپکٹر نے بدنیتی اور بددیانتی کا ارتکاب کرتے ہوئے منشیات اپنے پاس رکھ کر سمگلرز کو چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے سے ایکسائز انسپکٹر کو تھانہ دینہ بلایا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نے اپنے حصہ میں آئی منشیات کے 15 پیکٹ بھی پولیس تھانہ دینہ کے حوالے کر دیئے، باقی منشیات ملزم ایکسائز انسپکٹر کے ساتھیوں کے پاس ہے۔
ملزم ایکسائز انسپکٹر سے 11 کلو 270 گرام چرس اور 7 کلو 560 گرام افیون برآمد ہوئی، انچارچ ماڈل پولیس سٹیشن دینہ احسان عباس نے ایف آر درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔