اےاین ایف کی کارروائیاں، 250 کلو منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 11 January,2024 09:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) اےاین ایف نے 5 کارروائیوں کےدوران 250 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، صوابی، پشاور، ملتان اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 195 کلو 900گرام چرس،53 کلو500گرام افیون برآمد کی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 637 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔