اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا پہلا سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔
پیکا ایکٹ کی ترمیم کے بعد سیکشن 30 کے تحت اسلام آباد پولیس سائبر کرائم مقدمات کا اندراج کرے گی۔
دوسری جانب تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔
مزید برآں اسلام آباد پولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اے کے تعاون سے تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔