کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 12 January,2024 05:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب مبینہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔