کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 12 January,2024 05:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔