لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزموں کا تعاقب شروع کیا تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی گئی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 2 ملزم زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے، ملزموں کی شناخت سجاد اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس نے ملزموں سے اسلحہ برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔