کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند روز قبل نارتھ کراچی کے علاقے میں پیش آیا تھا، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سرسید تھانے میں درج کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کی جانب سے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں، فوٹیج میں ملزم کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ واضح نہیں، واقعے کی مزید حاصل ہونے والی فوٹیجز سے ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔