کراچی: موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی

Published On 13 January,2024 02:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے نیشنل ہائی وے گلشن حدید کے قریب پیش آیا جہاں غلط سمت سے آنے والے 3 موٹر سائیکل سوار ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے تمام 5 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دوران علاج 2 نوجوان دم توڑ گئے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔