حیدرآباد : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

Published On 13 January,2024 09:59 am

حیدرآباد :(دنیا نیوز) سندھ کے شہر حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

نسیم نگر پولیس کا دوران گشت ڈکیت گروہ سے مبینہ پولیس مقابلہ دریا بند پتھر پوائنٹ کے قریب پیش آیا ، پولیس نے مشکوک افراد کو چیک کرنے کیلئے روکا، ڈاکؤں کے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس نے تعاقب کیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔