2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے

Published On 13 January,2024 09:58 pm

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ شیخم کے سامنے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آ کر 5 افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق چھیندا گروپ اور چھدو گروپ کے درمیان فائرنگ زمین کے تنازع پر ہوئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔