اسلام آباد: (دنیا نیوز) علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے 4 ملزموں کی نشاندہی کی تھی، ایک ملزم منڈی بہاؤالدین، ایک راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔