بہاولپور: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں پولیس زیر حراست ملزم کے ساتھ اسکے ساتھیوں کو پکڑنے جارہی تھی کہ اچانک ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔