کراچی: (دنیا نیوز) اے وی سی سی پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے ڈھائی ماہ قبل شہری کو محمود آباد سے اغوا کیا تھا، ملزمان نےمغوی شہری کے اہلخانہ سے 12 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
ملزمان کیخلاف اغوا اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتارملزمان سےتفتیش جاری ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے۔