راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار قتل

Published On 14 January,2024 01:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے ۔

پولیس کے مطابق محلہ نورانی میں فائرنگ سے وقاص سعد نامی دکاندار کو قتل کردیا گیا ، مقتول دکاندار کی لاش بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈکیتی واردات کے بعد مزاحمت کرنے پر دکاندار کو قتل کیا، مقتول دودھ دہی کے کاروبار سے منسلک تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔