کندھ کوٹ: ڈکیتی کی کوشش کے دوران ٹرک ڈرائیور نے ڈاکوؤں کوکچل دیا، 2 ہلاک

Published On 14 January,2024 10:44 am

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ٹرک ڈرائیور نے ڈرائیور نے 3 ڈاکوؤں کوکچل دیا جن میں سے 2ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے وین میں ڈکیتی کی کوشش کی۔

تنگوانی پولیس نے کہا کہ لوٹ مار کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے ڈاکوؤں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تنگوانی پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی کو اپنے ہمراہ لیکر موقع سے فرار ہوگئے، حادثے کے بعد وین الٹ گئی اور وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔