لاہور(دنیا نیوز)لاہور بار انتخابات میں فائرنگ کے مقدمے میں ملوث 7ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئےگئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزم نعمان گورائیہ ایڈووکیٹ کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ملزم نعمان گورائیہ ہارنے والا امیدوار ہے ۔
پولیس نےملزمان محمد عرفان ،محمد عثمان علی، وقاص اشرف، خضر حیات، طلحہ، پیر محمد ریاض، سمیر اور نعمان گورائیہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیااور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے دو روز قبل لاہور بار کے انتخابات کے موقع پر وکلا سمیت موجود افراد نے جیت کی خوشی میں فائرنگ کی اور اس دوران ڈی ایس پی سمیت کانسٹیبل پر تشدد بھی کیا، جس کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج ہوا۔