لاہور: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ملزمان میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، غلام عباس سمیت دیگر شامل ہیں، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر کارروائی کی۔
ملزموں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔