گوجرہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

Published On 16 January,2024 07:08 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گشت پر معمور ڈولفن سکواڈ پر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں ڈاکو کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔