کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 4 فرار

Published On 17 January,2024 05:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ 4 فرار ہو گئے۔

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کیلئے گئی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔

دوسری جانب سکھر میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 5 ڈاکوؤں کا پولیس نے تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلا دیں، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 ساتھی فرار ہو گئے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا۔