لاہور: جنریٹر والے کمرے میں سویا شخص دم گھٹنے سے جاں بحق، دوسرے کی حالت خراب

Published On 17 January,2024 05:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت خراب ہو گئی۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو شہری جنریٹر والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دھوئیں کے باعث دونوں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشوشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمرے کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔