کراچی: نامعلوم ملزموں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، لاڑکانہ سے ڈاکو گرفتار

Published On 19 January,2024 05:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاڑکانہ سے ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں، مرنے والے کی شناخت فہیم الحسن کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں جمالی روڈ کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت ارشاد میمن کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔